سانحہ زیارت،جے یو آئی نظریاتی کی دھرنے میں شرکت، 17 جولائی شٹر ڈان ہڑتال کی بھرپور حمایت کا اعلان

کوئٹہ(ڈیلی آوازٹائمز)جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے قائمقام مرکزی امیر مولانا عبدالقادر لونی، صوبائی کنوئینر مولانا قاری مہراللہ، صوبائی سرپرست مولانا خدائے نظر، صوبائی ترجمان مولانا رحمت اللہ حقانی، ضلعی جنرل سیکرٹری چمن حاجی امین اللہ، جمعیت طلبہ کے صوبائی جنرل سیکرٹری حافظ امین اللہ اور دیگر رہنماں نے سینکڑوں کارکنوں کے ہمراہ سانحہ زیارت کے شہدا کے لواحقین کے احتجاجی دھرنے میں شرکت کی۔دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالقادر لونی اور مولانا قاری مہراللہ نے 15 اور 16 جولائی کے احتجاجی مظاہروں اور 17 جولائی کی صوبہ گیر شٹر ڈان ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے تمام اضلاع کے ذمہ داران اور کارکنوں کو بھرپور شرکت کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے لیے یہ باعث شرم ہے کہ وہ شہدا پولیس کے لواحقین کے جائز مطالبات تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت فوری طور پر تمام مطالبات من و عن تسلیم کرے اور تاخیر پر شہدا کے لواحقین، ماں، بیواں اور یتیم بچوں سے معافی مانگے۔رہنماں نے الزام عائد کیا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال مسلسل خراب ہو رہی ہے اور عوام خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق دہشت گردی کے واقعات سے خوف و ہراس پھیلا کر مقامی آبادی کو نقل مکانی پر مجبور کیا جا رہا ہے جبکہ حکومت کے اقدامات صرف مذمتی بیانات تک محدود ہیں۔انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں، قبائلی عمائدین اور عوام سے اپیل کی کہ وہ بدامنی اور تشدد کے خلاف متحد ہو کر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں۔ رہنماں نے وزیراعظم اور آرمی چیف کی جانب سے شہدا کے لواحقین سے ملاقات نہ کرنے پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی ایک اہم اخلاقی اور انسانی ذمہ داری تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں