سانحہ 9 مئی تحقیقات،جیو فینسنگ میں مزید 100 افراد کے نام سامنے آگئے

لاہور (روزنامہ آواز ٹائمز) نو مئی کو جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلا گھیراؤ کی تحقیقات جاری ہیں، جیو فینسنگ میں مزید 100 افراد کے نام سامنے آگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق نو مئی کو جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراو کی تحقیقات کے دوران جیو فینسنگ میں مزید 100 افراد کے نام سامنے آگئے، ریکارڈ حاصل کرنے کے لئے متعلقہ اداروں کو تفصیلات بھیج دی گئیں۔پولیس کے ذرائع نے مزید بتایا کہ ان افراد کو ریکارڈ آنے پر طلب کیا جائے گا، تفتیش کی جائے گی کہ جناح ہاؤس کے قریب کس لئے گئے تھے، طلبی پر آنے والے بے گناہ افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی، طلبی کے باوجود نہ آنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں