کوئٹہ(آوازٹائمز) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق میئر کوئٹہ رحیم کاکڑ عمر فاروق ایڈووکیٹ نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ دنیائے اسلام کے نام نہاد 57 اسلامی ممالک کی بے حسی، بے غیرتی اور ڈرپوک قیادت آج عالمِ کفر کے سامنے شرمندگی کا باعث بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ کو فلسطینی مسلمان بچوں کا سب سے بڑا قبرستان بنا دیا ہے، جو فلسطینی قوم کی بزدلی نہیں بلکہ ان کی جرات، قربانی اور استقامت کی روشن مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ آج دنیا نام نہاد اسلامی ممالک کی بزدلی اور خاموشی پر مذاق اڑا رہی ہے، فلسطین کے ساتھ کھڑا ہونے والا کوئی نہیں، جبکہ عیاش اور بے غیرت حکمران تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ عمر فاروق ایڈووکیٹ نے کہا کہ اللہ عزت والا ہے اور بے غیرتوں کو پسند نہیں کرتا، ہمیں شرم آنی چاہیے کہ ہم ایسے ممالک کا حصہ ہیں






