سرانان واقعہ حکومت میں موجود ’’کالی بھیڑوں‘‘ نے کرایا، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد(ڈیلی آواز ٹائمز/نیوز ڈیسک)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے سرانان واقعے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ واقعے میں حکومت کے اندر موجود ’’کالی بھیڑیں‘‘ ملوث ہیں۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ کل پرسوں سرانان میں جو کچھ ہوا، اس پر کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔ میں الزام لگا رہا ہوں کہ سرانان میں جو کچھ ہوا، یہ حکومت کے اندر موجود کالی بھیڑوں کا کام ہے۔

انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی بہن کو اسپتال کے دوسرے کمرے میں بند کیا گیا۔ ان کے مطابق پورے پاکستان میں خوشی منائی جا رہی تھی کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت عمران خان کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جا رہا ہے، تاہم رات کو معلوم ہوا کہ انہیں اندھیرے میں کسی دوسرے اسپتال لے جایا گیا۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ حکومت میں ایسے عناصر موجود ہیں جو تحریک انصاف اور حکومت کے معاملات کو سبوتاژ کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں