کوئٹہ(آوازٹائمز)بلوچستان ہائی کورٹ نے بی این پی کے قائد سردار اختر جان مینگل کا نام نو فلائی لسٹ سے نہ نکالنے پر وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا اور ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار کے خلاف آئین کے آرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔ یہ فیصلہ جسٹس جناب گل حسن ترین اور جسٹس جناب سردار احمد حلیمی پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے ساجد ترین ایڈووکیٹ کے دلائل کے بعد سنایا۔عدالت نے واضح ہدایت کی کہ اگر آئندہ سماعت تک عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو دونوں افسران کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے۔ سماعت کے موقع پر بی این پی انفارمیشن سیکرٹری آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ، ظریف بلوچ ایڈووکیٹ اور دیگر سینئر وکلا بھی موجود تھے






