کوئٹہ(آوازٹائمز)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سینئر نائب صدر اور معروف قبائلی شخصیت سید صادق آغا نے 27ویں آئینی ترمیم کے موقع پر جاری سیاسی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جمہوریت کے دعویداروں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام کے دوہرے اور منافقانہ کردار پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان جماعتوں کے بعض اراکینِ سینیٹ کا پراسرار اور غیر شفاف کردار نہ صرف آئین کی روح کے خلاف ہے بلکہ اس سے عوام کا جمہوری نظام پر اعتماد متزلزل ہوا ہے۔ ان کے بقول، “جب سیاسی جماعتیں اپنے نظریاتی اور مخلص کارکنوں کو پسِ پشت ڈال کر سرمایہ داروں، جاگیرداروں اور مفاد پرست طبقات کو ٹکٹ دیتی ہیں، تو پھر ایسے فیصلے ناگزیر ہو جاتے ہیں جو عوام کے مفاد کے بجائے ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے کیے جاتے ہیں۔سید صادق آغا نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم پر اپوزیشن جماعتوں کا طرزِ عمل اس بات کا ثبوت ہے کہگے






