سریاب روڈ کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، 4 انتہائی خطرناک دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ(آوازٹائمز)سیکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی نے مستند خفیہ معلومات کی بنیاد پر سریاب روڈ کوئٹہ میں مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے چار انتہائی خطرناک دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ کارروائی کے دوران علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن کامیابی سے مکمل کیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق موقع سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود، چار موٹر سائیکلیں، کالعدم تنظیم کے جھنڈے، غیر قانونی لٹریچر اور تخریبی مواد برآمد ہوا۔ ہلاک دہشت گرد شہر میں بڑی تخریبی کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے، جسے سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں