سریاب کیوڈی اے لنک پر زرنج لوڈر گاڑی چھینی گئی، گھی کی پوری لوڈنگ بھی لوٹ لی گئی

کوئٹہ(آوازٹائمز)کوئٹہ کے سریاب علاقے میں جرائم کی ایک اور سنگین واردات پیش آئی۔ تھانہ سریاب میں عبدالقدیر ولد مولاداد نے رپورٹ درج کرائی کہ 27 نومبر کی صبح تقریبا 6 بجے وہ اپنی زرنج لوڈر گاڑی میں گھی کی لوڈنگ لے کر جا رہا تھا کہ کیوڈی اے لنک سڑک کے قریب 125 موٹر سائیکل پر سوار تین نامعلوم مسلح افراد نے اسے روکا۔مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر گاڑی اور لوڈنگ قبضے میں لے لی، ساتھ ہی عبد القدیر کا موبائل فون بھی چھین لیا۔ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف دفعہ 392 کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سریاب اور اس کے اطراف میں ڈکیتی، لوٹ مار اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ سیکورٹی ادارے اور پولیس کی جانب سے سنجیدہ حکمت عملی یا گشت کے کوئی مثر اقدامات نہیں دیکھے جا رہے۔ جرائم پیشہ افراد علاقے میں بے خوف اور آزادانہ گھوم رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں