سہیل آفریدی کو خوش آمدید، یہ پاکستان کا یورپ دیکھنے لاہور آئے ہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور (آوازٹائمز) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لاہور دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی قسم کی شرانگیزی یا بدزبانی کی تو پھر ایکشن لیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کے پی کی لاہور آمد پر عظمیٰ بخاری نے اپنا ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے لاہور آنے پر خوش آمدیدکہتے ہیں، پچھلی بار علی امین گنڈا پور لاہور آئے تھے تو بتیاں دکھائی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی بتیاں دیکھیں، روٹی کھائیں تصویریں کھینچیں اور جو کچھ پنجاب میں دیکھیں اسے کے پی میں جاکر لاگو کریں کیونکہ خیبر پختونخوا کابینہ خود کہتی ہے کہ پشاور گندا بہت ہے اور اس لئے وہ یورپ دیکھلنے کیلئے لاہور آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے پی وزیراعلیٰ کو دورہ کرنے کے دوران روٹی شوٹی کھانے اور تفریح کرنے کی مکمل اجازت ہے، یہ سیاسی یا معلوماتی تفریح کریں ان کو مکمل اجازت ہوگی، انہیں بدزبانی فساد کرنے یا انتشار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، اگر یہ بدتمیزی کریں گے تو پھر ہاں جی ایکشن لیا جائے گا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاہور آکر سیکھیں اور خوش ہونے کے بعد ویک اینڈ گزار کر واپس جائیں ویسے بھی سہیل آفریدی فتنہ خان سے زیادہ بڑے لیڈر نہیں، جب بھی فتنہ خان کی جانب سے باہر نکلنے کی کال آئی تو کتنے لوگ باہر نکلے۔ انہوں نے کہا کہ لبرٹی مارکیٹ خوبصورت سجا ہوا ہے کرسمس ٹری لگا ہوا ہے لائٹیں دیکھیں لیکن پودے تباہ کریں گے، ان کے ساتھ جنگلی لوگ آئیں گے تو غلط بات ہے، پنجاب یا لاہور میں کسی سیاسی سرگرمی کی آڑ میں اسلحہ اور منشیات لانے کی اجازت نہیں ہے۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ گنڈا پور جب پنجاب آئے تھے تو انہیں ہر طرح کی سہولت دی تھی، لاہور پولیس نے آج وزیر کے پی سٹاف سے خود رابطہ کیا تو کوئی جواب نہیں دیا، ہم مہمانوں کی اچھی خاطر تواضع کریں گے لیکن مہمان بھی مہمان بنیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں