کوئٹہ(آوازٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکنِ قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں امریکی سیاست دان زوہر مامدانی کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان رہنما کا عوامی طاقت سے تاریخی کامیابی حاصل کرنا قابلِ تقلید اور متاثر کن مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے سیاست دانوں کے لیے یہ ایک واضح پیغام ہے کہ نوجوانوں کو سمجھنا، مثر ابلاغ کرنا اور عوامی مسائل روٹی، کپڑا اور مکان جیسے حقیقی مسائل پر کام کرنا ہی سیاست کی اصل کرنسی ہے






