سید حمید کراس پولیس کی کامیاب کارروائی، کوئٹہ سے چوری شدہ زرنج رکشہ برآمد، دو ملزمان گرفتار

قلعہ عبداللہ (آوازٹائمز)ڈی پی او قلعہ عبداللہ شاہد جمیل کاکڑ کی خصوصی ہدایات پر سید حمید کراس پولیس نے شاندار کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے چوری شدہ زرنج رکشہ برآمد کر لیا جبکہ دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او شاہ محمد ترین، اے ایس آئی نیک نظر، زرک خان اور محمد قیسم اچکزئی نے سید حمید کراس چیک پوسٹ پر سخت چیکنگ کے دوران بروقت اور مثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں چوری شدہ زرنج رکشہ برآمد ہوا اور ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔اس موقع پر ایس ایچ او شاہ محمد ترین نے کہا کہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرے گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ پولیس حکام کے مطابق اے ایس آئی نیک نظر، زرک خان اور محمد قیسم اچکزئی کی پیشہ ورانہ حکمت عملی کے باعث پولیس کو یہ بڑی کامیابی حاصل ہوئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں