سیٹلائٹ ٹاون اور عبداللہ ٹان میں گیس پریشر شدید کمی، شہریوں کو سردی میں شدید مشکلات

کوئٹہ(آوازٹائمز)سیٹلائٹ ٹاون اور عبداللہ ٹان میں طویل عرصے سے گیس پریشر نہ ہونے کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ صبح اور شام کے اوقات میں گیس کی مکمل کمی نے نہ صرف کھانا پکانے، پانی گرم کرنے اور دیگر گھریلو ضروریات کو مفلوج کر دیا ہے بلکہ شدید سردی کے موسم میں شہریوں کے لیے خود کو محفوظ رکھنے کے مثر ذرائع بھی محدود ہو گئے ہیں۔اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ بارہا شکایات درج کروانے کے باوجود سوئی سدرن گیس کمپنی نے کسی سنجیدہ اقدام سے کام نہیں لیا۔ نہ تکنیکی عملہ علاقے کا دورہ کر رہا ہے اور نہ گیس پریشر کی بحالی کے لیے کوئی واضح ٹائم فریم دیا گیا، جس سے شہریوں میں اضطراب اور بے چینی پائی جا رہی ہے۔علاقہ مکینوں نے منتخب ایم پی اے کی خاموشی پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ عوامی مسائل کے حل میں منتخب نمائندے کی غیر موجودگی سے شہری امیدوں سے محروم ہو گئے ہیں۔ شدید سردی میں بچوں، بزرگوں اور خواتین کو زیادہ مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ متبادل ذرائع جیسے لکڑی، ایل پی جی اور بجلی مہنگے اور اکثر ناقابلِ رسائی ہیں۔علاقہ مکینوں نے اعلی حکام، سوئی سدرن گیس کمپنی اور منتخب نمائندوں سے فوری مطالبہ کیا ہے کہ گیس پریشر کی بحالی کو یقینی بنایا جائے، تکنیکی خرابیوں کو فورا دور کیا جائے اور عوام کو مزید مشکلات سے بچایا جائے، بصورتِ دیگر شہری احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں