سیٹلائٹ ٹاون میں گھریلو گیس دھماکہ، میاں بیوی اور دو بچے شدید جھلس گئے

کوئٹہ(آوازٹائمز)کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون بلاک 5، شائستہ کالونی میں گھریلو گیس کے دھماکے کے نتیجے میں ایک خاندان کے چار افراد شدید جھلس گئے۔ واقعے میں مرد 90 فیصد اور خاتون 60 فیصد جھلسنے کی اطلاعات ہیں، جبکہ بچوں کی عمر 6 ماہ اور ڈھائی سال ہے۔زخمی افراد کو فوری طور پر سول ہسپتال کے برن یونٹ میں منتقل کیا گیا، جہاں ان کا طبی علاج جاری ہے۔ دھماکے کے باعث کمرے کی چھت بھی گر گئی، جس سے جانی نقصان کے علاوہ مالی نقصان بھی ہوا۔ پولیس اور مقامی انتظامیہ نے جائے وقوعہ کا معائنہ شروع کر دیا ہے اور ابتدائی رپورٹ کے مطابق گیس لیکج کو حادثے کی بنیادی وجہ قرار دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں