سیکورٹی فورسز کا ڈیرہ بگٹی میں کامیاب آپریشن،5ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل

راولپنڈی (آوازٹائمز) سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں ہندوستانی پراکسی، فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز نے مؤثر انداز سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد پانچ ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گرد مارے گئے، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی ممکنہ ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گرد کو ختم کرنے کے لئے کلئیرنس آپریشن جاری ہیں، سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وژن ”عزم استحکام“ کے تحت دہشت گرد کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں