سی ٹی ڈی کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، کالعدم بی ایل اے کا اہم کمانڈرگرفتار

لاہور (روزنامہ آواز ٹائمز)کانٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے ڈیرہ غازی خان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بی ایل اے کا اہم کمانڈر گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد کی شناخت راشد بشمانی کے نام سے ہوئی ہے، ملزم سوشل میڈیا پر شرانگیز مواد شیئر کررہا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد نوجوانوں کو بی ایل اے کی سرگرمیوں کی طرف راغب کررہا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی، تفتیش میں اہم انکشافات اور لیڈز متوقع ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں