شیخ خلیفہ بن زید النیان اسپتال میں مریضوں کو ادویات کی بلا تعطل فراہمی جاری

کوئٹہ(آوازٹائمز)شیخ خلیفہ بن زید النیان اسپتال کی فارمیسی انچارج میڈم ثنا اختر نے کہا ہے کہ اسپتال آنے والے مریضوں کی سہولت کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے اور ڈاکٹروں کی جانب سے تجویز کردہ تمام ضروری ادویات اسپتال کی فارمیسی سے بروقت اور بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے یہ بات خبر رساں ادارے یو این اے کے نمائندہ صحافی انور حسین بولانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ میڈم ثنا اختر نے بتایا کہ اسپتال انتظامیہ کی خصوصی ہدایات پر فارمیسی کے نظام کو مزید مثر اور فعال بنایا گیا ہے تاکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو ادویات کے حصول میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کی تشخیص کے بعد مریض کی پرچی پر درج تمام ادویات اسپتال کی فارمیسی میں دستیاب ہوتی ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ مریضوں کو باہر سے مہنگی ادویات خریدنے کی ضرورت نہ پڑے، بلکہ علاج کی تمام سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے فراہم کی جائیں۔فارمیسی انچارج نے مزید بتایا کہ ادویات کے اسٹاک کی باقاعدہ نگرانی کی جاتی ہے تاکہ کسی بھی اہم دوا کی قلت پیدا نہ ہو۔ انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین کو یقین دلایا کہ فارمیسی عملہ ہر وقت ان کی خدمت کے لیے موجود ہے اور ادویات کی فراہمی میں شفافیت اور تیزی کو برقرار رکھا جا رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں