اسلام آباد(آوازٹاءمز)صدر مملکت Èصف علی زرداری نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی عوام کو امریکہ کی Èزادی کے 250 سال مکمل ہونے کے تاریخی موقع پر دلی مبارکباد دی ہے۔ ہفتہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے امریکی صدر کے نام اپنے تہنیتی خط میں کہا کہ امریکااپنی طاقت، جدت، Èزادی، جمہوریت اور مساوی مواقع جیسے بنیادی اقدار سے وابستگی کی مضبوط روایت کو مسلسل Èگے بڑھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈھاءی صدیوں کے دوران امریکی عوام کے نمایاں کارناموں نے دنیا کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان اور امریکاکے درمیان دیرینہ تعلقات باہمی احترام، مشترکہ مفادات اور امن، سلامتی و خوشحالی کے فروغ کے مشترکہ عزم پر استوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں Èباد ایک فعال اورمتحرک پاکستانی برادری نے ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، اس برادری کی کامیابیاں اور خدمات نہ صرف دونوں ممالک کے لیے باعثِ فخر ہیں بلکہ یہ دونوں عوام کے درمیان دوستی، باہمی اعتماد اور بہتر روابط کا مضبوط ذریعہ بھی ہیں۔ صدرِ پاکستان نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات ایک مثبت سمت میں Èگے بڑھ رہے ہیں جہاں دونوں ممالک باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے اور مستقبل پر نظر رکھنے والی مضبوط شراکت داری کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے تواناءی کی قابلِ اعتماد فراہمی، تجارت و سرمایہ کاری، دفاع، انسدادِ دہشت گردی اور دیگر باہمی دلچسپی کے شعبوں میں قریبی اور منظم تعاون جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ ایک مضبوط پاک-امریکا شراکت داری کا علاقاءی امن اور سلامتی میں اہم کردار ہے جس کی اہمیت گزشتہ سال مءی میں اس وقت ثابت ہوءی جب صدر ٹرمپ نے دو ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ریاستوں کے درمیان جنگ بندی کی کامیاب ثالثی کراءی۔ انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوءے عالمی منظر نامے کے ساتھ یہ شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے۔ انہوں نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے پاکستان کے ثالثی کے کردار پر امریکا کے اعتماد کو سراہا۔ صدر مملکت نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ایک پاءیدار حل صرف مذاکرات، سفارت کاری اور کشیدگی میں کمی کے ذریعے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ صدر Èصف علی زرداری نے پاکستانی عوام کی جانب سے صدر ٹرمپ کو پاکستان کا دورہ کرنے کی پرتپاک دعوت بھی دی






