گنداخہ(آوازٹائمز)صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی نے تعلیم کے فروغ اور بچوں کے روشن مستقبل کیلئے ایک تاریخ ساز قدم اٹھاتے ہوئے ضلع اوستہ محمد میں کئی سالوں سے بند ایک سو سے زائد سرکاری اسکولوں کو دوبارہ فعال کروا دیا۔ ان اسکولوں میں طویل عرصے سے تعلیم کا عمل رکا ہوا تھا اور در و دیوار خاموش تھے، تاہم صوبائی وزیر کے خصوصی احکامات، نگرانی اور عملی دلچسپی کے باعث اب وہاں ایک بار پھر علم و آگہی کی روشنی پھیلنے لگی ہیمحکمہ تعلیم اور مقامی انتظامیہ کے تعاون سے ان اسکولوں میں اساتذہ کی تعیناتی، فرنیچر و سہولیات کی بحالی، اور طلبہ کے اندراج کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔جہاں بچوں کے چہروں پر خوشی دیدنی تھی






