کوئٹہ(آوازٹائمز)عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا اور وسائل سے مالا مال صوبہ ہے، مگر بدقسمتی سے یہاں کے عوام آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت، روزگار اور امن و امان جیسے اہم شعبوں میں فوری اور عملی اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں، مگر انہیں مواقع فراہم نہیں کیے جا رہے، جس کی وجہ سے مایوسی میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی ملک میں آئین کی بالادستی، جمہوری روایات اور تمام صوبوں کے درمیان مساوی حقوق پر یقین رکھتی ہے۔ پارٹی سمجھتی ہے کہ وسائل پر پہلا حق مقامی عوام کا ہے اور بلوچستان کے وسائل کو بلوچستان کی ترقی کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے کہا کہ پائیدار امن صرف طاقت سے نہیں بلکہ انصاف، مکالمے اور اعتماد سازی سے قائم ہوتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے عوام کی آواز ہر فورم پر بلند کرتی رہے گی اور کسی بھی ناانصافی پر خاموش نہیں رہے گی۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط، مستحکم اور خوشحال پاکستان کے لیے ضروری ہے کہ بلوچستان کو اس کا جائز مقام دیا جائے اور عوام کو فیصلہ سازی میں شریک کیا جائے
اہم خبریں
کوئٹہ، 17 اکتوبر: وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے کہا ہے
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (NHMP) کیجانب سے روڈ سیفٹی آگاہی سیمینار کا انعقاد
کوئٹہ، پولیس تھانہ بجلی روڈ کی موٹرسائیکل چوروں کے خلاف کاروائی، 03 ملزمان گرفتار 04موٹر سائیکل برآمد کرلیا، ایس، ایچ، او جاوید بزدار
ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام حیدر کی اہم کارروائی، 22 سالہ روینہ کوہلی کے قتل میں ملوث شوہر اور سسر گرفتار
سیف سٹی پراجیکٹ کےہائی ریزولوشن AI مانیٹرنگ کے انضمام سے اسٹریٹ کرائم کو روکنے میں مددملی ہے کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء
سول ہسپتال ٹنڈو محمد خان DHQH میں نئی بھرتیوں کا انکشاف
کوئٹہ، تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن کی کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، منشیات برآمد کرلیا، ایس، ایچ، او محمود ترین
نیوکچلاک پولیس کی کاروائی، اسنیچنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار، اسنیچ شدہ موٹر سائیکل، واردات میں استعمال ہونیوالا اسلحہ برآمد کرلیا، ایس، ایچ، او عبدالحئی گرانی
انڈسٹریل پولیس کوئٹہ کی کامیاب کارروائی، 7 ملزمان گرفتار، منشیات، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلئے، ایس، ایچ، او خیرمحمد سمالانی
جھنگ ، کاشتکار فصلوں کی باقیات کو جلانے سے گریز اور ماحول دوست زرعی طریقہ کار اپنائیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر








