طالبہ کے روپ میں لڑکی چند منٹوں میں موٹر سائیکل لے کرفرار، ویڈیو منظرعام پر آگئی

گوجرانوالہ(روزنامہ آواز ٹائمز)گوجرانوالہ میں چوری کی انوکھی واردات، طالبہ کے روپ میں لڑکی کی چند منٹوں میں موٹر سائیکل چوری کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کی پیپلزکالونی میں چوری کی انوکھی واردات کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبہ کاروپ دھارے لڑکی نے مینٹوں میں موٹرسائیکل چوری کرلی۔ویڈیو میں سکول بیگ پہنے لڑکی کوتالہ کھول کرتاریں جوڑتے دیکھاجاسکتا ہے جس کے بعد لڑکی نے بائیک سٹارٹ کی اورفرارہوگئی۔ویڈیو میں لڑکی کا چہرہ واضح نظر آ رہا ہے، پولیس نے ویڈیو کی مدد سے لڑکی کی تلاش شروع کردی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ چور کو جلد ہی تلاش کرلیں گے ٹیمیں کام پہ لگادی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں