اسلام آباد(آوازٹائمز)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 4 اکتوبر احتجاج کے کیس میں عمر ایوب کو اشتہاری قرار دے دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کیخلاف 4 اکتوبر احتجاج کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کی پراپرٹی کی تفصیلات بھی طلب کر لیں اور عدالت نے عمر ایوب کا پاسپورٹ و شناختی کارڈ بلاک کرنے کی بھی حکم دے دیا۔یاد رہے کہ سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کیخلاف 4 اکتوبر کو احتجاج کرنے کے کیس میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ نون میں مقدمہ درج ہے






