عوامی فلاحی منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، میران بلوچ

لورالائی (اوازٹائمز)ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے بلوچستان خصوصی ترقیاتی اقدام کے تحت ضلع لورالائی میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری کاموں کا معائنہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل مینگل اور اسسٹنٹ کمشنر بوری ندیم اکرم بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کے ہمراہ ترقیاتی اسکیمات کی پیش رفت، معیار اور تکمیل کے مختلف مراحل کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے کٹوئی موڑ پر فٹ پاتھ کے جاری کام کا معائنہ کیا، کام کی رفتار اور مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر میران بلوچ نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مفاد کے ان منصوبوں کو بروقت اور معیاری بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ علاقہ مکینوں کو بروقت سہولیات میسر آ سکیں۔انہوں نے کہا کہ خصوصی ترقیاتی اقدام کے تحت جاری تمام منصوبوں کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے اور عوامی فلاح کے کاموں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کام جلد از جلد مکمل کیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے امید ظاہر کی کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے ضلع لورالائی میں بنیادی سہولیات کی فراہمی مزید بہتر ہوگی اور عوام ان سے بھرپور استفادہ کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں