عوا م کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائینگے، نظام عسکر

کوئٹہ(آوازٹائمز)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پارٹی کی درست قومی سیاست اورپارٹی چیئرمین کے اصولی،جمہوری موقف کے بدولت عوام پارٹی صفوں میں جوق در جوق شامل ہورہے ہیں، اپنے عوام کے اعتماد کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچائینگے، عوام اس وقت مسائل ومشکلات سے دوچار ہیں یہی وہی مسائل ہیں جو ملک کے قیام سے لیکر اب تک جاری ہے، پشتونخوامیپ نے اپنے دور حکومت میں عوام کے فلاح وبہبود کے لیے جو کام کیئے اس سے مسائل میں کمی ہوئی،جن تباہ حال اداروں کو بحال کرکے عوام کی خدمت پر مامور کیا آج وہی ادارے کرپشن، کمیشن کے ذریعے مفلوج ہوچکے ہیں اور عوام کے مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہیں۔ پینے کے صاف پانی کی قلت شدید سردیوں میں جاری ہے، گیس جیسے بنیادی سہولت سے عوام محروم ہیں، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کے اذیت سے دوچار کر رکھا ہے، روزگار کی فراہمی کی بجائے مسلسل بیروزگاری میں اضافے پر مبنی عوام دشمن اقدامات کے باعث مسلط فارم 47کی حکومت نے عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہے۔ ایسے میں کارکنوں کو پارٹی پروگرام گھر گھر پہنچاکر عوام کے مسائل کو حل کے لیے خود تگ ودو کرنا پڑیگا اور عوام کو پارٹی صفوں میں شامل کرکے جاری جدوجہد کو تقویت بخشی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سریاب تحصیل کے زیر اہتمام تختانی بائی پاس خان شہید علاقائی یونٹ کانفرنس سے خطاب کیا۔ کانفرنس کی صدارت تحصیل سیکرٹری نیاز بڑیچ نے کی۔ کانفرنس سے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری نظام عسکر، ضلع سینئر معاون سیکرٹری جمشید دوتانی، ضلع معاون سیکرٹری نعیم خان اچکزئی، تحصیل سریاب سیکرٹری نیاز بڑیچ، اطلاعات سیکرٹری صدام خان اچکزئی اور شمس ابدال نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں صاحب خان ترہ کئی علاقائی سیکرٹری، نقیب خان الکوزئی،رحمت نورزئی اطلاعات سیکرٹری،محراب خان مالیات سیکرٹری، ڈاکٹر احمد اللہ رابطہ سیکرٹری، حاجی نور شاہ آکا،عصمت خان کاکوزئی، جلال دین خان الکوزئی اور ڈاکٹر عبید اللہ معاونین منتخب ہوئے۔ کابینہ سے ضلع معاون سیکرٹری نعیم خان اچکزئی نے حلف لیا۔ کانفرنس میں مری اور بگٹی قبائل سے تعلق رکھنے والے 30افراد نے مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پشتونخواملی عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر شیدو مری کے نام سے نئے ابتدائی یونٹ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔ جس کے سیکرٹری محمدحیات مری،سینئر معاون سیکرٹری ساگر مری، حاجی عبدالعزیز مری ڈاکٹر شیرمحمد،ڈاکٹر منیر بگٹی،عبدالوہاب،خدا بخش معاونین منتخب ہوئے۔ کابینہ سے ضلع سینئر معاون سیکرٹری جمشید دوتانی نے حلف لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں