عید الاضحی پر کتنی چھٹیاں ہوں گی ،اعلان ہوگیا

اسلام آباد (روزنامہ آواز ٹائمز)وفاقی حکومت نے عید الاضحی کیلئے 29 جون سے یکم جولائی تک تعطیلات کا اعلان کردیا۔کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق جن دفاتر میں ہفتے کے 5 روز کام ہوتا ہے ان کیلئے 29 جون اور 30 جون (جمعرات اور جمعہ) تعطیل ہوگی۔علاوہ ازیں جن دفاتر میں ہفتے کے 6 روز کام کیا جاتا ہے ان کیلئے 29 جون تا یکم جولائی (جمعرات تا ہفتہ) تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔عید الاضحی میں مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کو اللہ کی راہ میں قربان کرتے ہیں جن کا گوشت عزیز و اقارب اور مستحقین میں تقسیم کیا جاتا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان میں کل ذوالحج کا چاند نظر آگیا تھا جس کے بعد عید 29 جون 10 ذوالحج کو منائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں