غیرقانونی طریقے سے یورپ جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں ریکارڈ کمی

اسلام آباد(ڈیلی آوازٹائمز)غیرقانونی طریقے سے یورپ جانے والے پاکستانیوں میں 64 فیصد کمی، یورپی ایجنسی نے بھی تصدیق کر دی۔وفاقی حکومت اور ایف آئی اے کی سخت اسکرونٹی اور آف لوڈنگ اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے، رواں سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران غیرقانونی طریقے سے یورپ پہنچنے والے پاکستانیوں کی تعداد میں ریکارڈ 64 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔دستاویزات کے مطابق یورپین بارڈر اینڈ کوسٹ گارڈ ایجنسی نے بھی اس نمایاں کمی کی تصدیق کی ہے۔رواں سال جنوری اور فروری میں مجموعی طور پر 440 پاکستانی غیرقانونی طریقے سے یورپ پہنچے، جبکہ گزشتہ سال 2025 کے انہی دو ماہ کے دوران یہ تعداد 1,224 تھی۔ذرائع کے مطابق حکومت اور ایف آئی اے کی جانب سے ایئرپورٹس پرسخت اسکرونٹی،مشکوک مسافروں کی آف لوڈنگ اورانسانی اسمگلنگ کیخلاف مثرکارروائیوں کیباعث غیرقانونی ہجرت کے رجحان میں واضح کمی آئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں