فاطمہ فرڑو قتل کیس،ملزم اکبر کلھوڑو کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

رانی پور(روزنامہ آواز ٹائمز)رانی پور میں 10 سالہ گھریلو ملازمہ فاطمہ کلھوڑو کو قتل کرنے کے کیس میں ملزم اکبر کلھوڑو کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔ملزم اسد شاہ کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت میں فاطمہ کی والدہ اور کیس کی مدعی شبنم پیش ہوئیں۔عدالت نے پولیس کی استدعا پر ملزم اکبر کلھوڑو کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پوالیس کے حوالے کردیا۔واضح رہے کہ اسے سے قبل بھی ملزم اسد شاہ 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں رانی پورمیں بااثر پیر کے گھر مبینہ زیادتی اور تشدد سے جاں بحق ہونے والی 10 سالہ ملازمہ کا قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا تھا۔بعدازاں مرکزی ملزم اسد شاہ کی نشاندہی پر فاطمہ کا علاج کرنے والے ڈسپنسر کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں