قلات(ڈیلی آواز ٹائمز /اعجازالحق مینگل) اشیاء خورد نوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لینے کے لیئےپرائس کنٹرول کمیٹی متحرک ہوگئے، تفصیلات کے مطابق اشیاء خورد نوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لینے کے لیئےپرائس کنٹرول کمیٹی متحرک ہوگئے.
تحصیلدار قلات حاجی عبدالغفار لہڑی کا ریڈر اسسٹنٹ کمشنر ثناء اللہ محمدحسنی کے ہمراہ قلات بازار کاتفصیلی دورہ کیا.
گرانفروشی اور صفائی سھترائی کا خیال نہ رکھنے اور زائدالمیعاد اشیاء فروخت کرنے پر متعدد دکاندار وںکو جرمانہ بھی کیا گیا.
ڈپٹی کمشنر انجینیئر عائشہ زہری کی خصوصی احکامات اور اسسٹنٹ کمشنر اسدسمالانی کے زیرنگرانی تحصیلدار نےجنرل اسٹورز قصائیوں، پھل و سبزی فروشوں، دودھ فروشوں اور نانبائیوں کی دکانوں کا معائنہ کیا۔ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں، معیار اور صفائی کی صورتحال کا بغور جائزہ لیا گیا۔
گرانفروشی اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کسی صورت قبول نہیں۔






