قلات منگچر میں مسلح افراد اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ، راہگیر زخمی

قلات(ڈیلی آواز ٹائمز/نیوز ڈیسک) قلات کے تحصیل منگچر میں قومی شاہراہ پر مسلح افراد اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک راہگیر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہونے والے شخص کی شناخت نیک محمد ولد فضل محمد، قوم بڑیچ کے نام سے ہوئی ہے زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے آر ایچ سی منگچر منتقل کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں