قلات(آوازٹائمز) قلات میں پاک فوج اور ایف سی بلوچستان نے انسانی ہمدردی اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ میں پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے تجربہ کار اور ماہر ڈاکٹرز نے مریضوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور انہیں ضروری ادویات بالکل مفت فراہم کیں۔اس میڈیکل کیمپ سے مجموعی طور پر 750 سے زائد افراد مستفید ہوئے، جن میں مردوں کے ساتھ خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل تھی۔علاقہ مکینوں نے پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ ایسے کیمپوں کا انعقاد ان علاقوں کے لیے نہایت ضروری ہے جہاں علاج معالجے کی سہولیات تک رسائی مشکل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف غریب عوام کو دہلیز پر علاج ملتا ہے بلکہ عوام اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان اعتماد کا رشتہ بھی مضبوط ہوتا ہے






