قلعہ سیف اللہ(آوازٹائمز)ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے شنگلونہ موسی زئی کے قریب ڈیم کے اطراف سے ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی۔ ضلعی انتظامیہ کو اطلاع ملتے ہی فورا ٹیمیں موقع پر روانہ کی گئیں اور نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق نعش کافی پرانی ہونے کے باعث اس کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔ ضلعی انتظامیہ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور لاش کی شناخت، موت کی وجوہات اور ممکنہ قانونی کارروائی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ مقامی افراد نے بھی واقعے کی اطلاع فورا حکام کو دی، تاکہ شفاف اور فوری تحقیقات کو یقینی بنایا جا سکے






