قلعہ عبداللہ (آوازٹائمز)ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل توت مسے زئی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں راستے سے ملنے والا ایم پی تھری پلیئر نما بم اچانک دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک معصوم بچہ موقع پر جاں بحق ہوگیا، جبکہ اس کی والدہ اور چھوٹا بھائی شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی لیویز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں






