اسلام آباد(ڈیلی آواز ٹائمز) قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا جعلی افسر بن کر مراعات اور پروٹوکول لینے والے گھوٹکی کے رہاءشی عبد الواجد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق سندھ کے ضلع گھوٹکی کا رہاءشی عبدالواجد خود کو قومی اسمبلی کا گریڈ 17 کا ملازم ظاہر کرتا رہا اور اس مقصد کے لیے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے نام سے جاری کیا گیا جعلی تقرری نامہ استعمال کرتا رہا، جس پر اسپیکر قومی اسمبلی کے جعلی دستخط بھی موجود تھے۔بیان کے مطابق ملزم نے خود کو قومی اسمبلی کا افسر ظاہر کر کے سرکاری حکام اور پولیس کو گمراہ کیا، مبینہ طور پر غیر قانونی مراعات اور پروٹوکول حاصل کیا۔جبکہ مختلف طریقوں سے شہریوں کو ہراساں اور دبا کا نشانہ بھی بنایا، جس سے عوام میں تشویش پاءی گءی۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے واضح کیا ہے کہ عبدالواجد کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے کسی بھی نوعیت کا کوءی تعلق نہیں اور نہ ہی قومی اسمبلی میں اس کی تقرری یا ملازمت کا کوءی ریکارڈ موجود ہے۔اس کے زیر استعمال تقرری نامہ مکمل طور پر جعلی ہے اور اس کی کوءی قانونی یا سرکاری حیثیت نہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر قاءم مقام سیکریٹری قومی اسمبلی نے ایف Èءی اے کے ڈاءریکٹر جنرل اور سندھ پولیس کے انسپکٹر جنرل کو باضابطہ خطوط ارسال کیے۔جن میں عبدالواجد کے خلاف قانونی کاررواءی، جعلی تقرری نامے کے ماخذ کا سراغ لگانے، اس جعلسازی میں ملوث دیگر افراد کی نشاندہی کرنے اور متعلقہ قوانین کے تحت سخت کاررواءی کرنے کی درخواست کی گءی۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی شکایت پر ایف Èءی اے نے فوری کاررواءی کرتے ہوءے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کاررواءی جاری ہے۔جبکہ جعلی تقرری نامے کی تیاری اور اس میں ملوث دیگر افراد کا سراغ لگانے کے لیے تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔






