لاہور(روزنامہ آواز ٹائمز)لاہورمیں ڈینگی بے قابو،چوبیس گھنٹوں میں مزید آٹھ کیسزرپورٹ ہوئے ہیں،کمشنر لاہورنے ڈینگی ڈیٹا رپورٹ نہ کرنیوالے نجی اسپتالوں کووارننگ نوٹس بھیجنے کی ہدایت کردی،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں لاہورمیں ڈینگی کے مزید آٹھ مثبت کیس سامنے آ گئے ہیں،لاہور میں یکم جنوری تا اکیس اگست دوہزارتیئس تک ڈینگی کے دوسوپانچ مثبت مریض سامنے آئے ہیں،کمشنرلاہورمحمد علی رندھاوا کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں انسداد ڈینگی کی خلاف ورزیوں پر تین سوباون نوٹس جاری کیے،لاہورمیں ڈینگی کے پچیس ہزار نوسوساٹھ ہاٹ سپاٹس ہیں،انسداد ڈینگی کی خلاف ورزیوں پریکم جنوری تا اکیس اگست تک تین ہزارتین سواناسی مقدمات درج کیے گئے ہیں۔






