لاہور اجتماع عام کیلئے جماعت اسلامی بلوچستان کی بھرپور تیاریوں کا آغازمولانا ہدایت الرحمن بلوچ

کوئٹہ(آوازٹائمز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان و ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ 21، 22 اور 23 نومبر کو لاہور میں ہونے والے کل پاکستان اجتماع عام میں بلوچستان سے ہزاروں مرد و خواتین شرکت کریں گے، جہاں دنیا بھر کی اسلامی تنظیموں کے قائدین بھی شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس اجتماع میں بلوچستان کا مقدمہ مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں پیش کیا جائے گا اور اسلام آباد کے حکمرانوں سے بلوچستان لانگ مارچ کے مطالبات منوائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جبری گمشدگیوں، بارڈر بندش، بے روزگاری اور بدامنی جیسے مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضی خان کاکڑ، نائب امرا زاہد اختر بلوچ، حافظ نور علی، مولانا محمد عارف دمڑ، پروفیسر سلطان محمد کاکڑ، ڈاکٹر محمد ابراہیم، عبدالمجید سربازی، نورالدین غلزئی، طیب فرید خان، اعجاز محبوب، عبدالولی خان شاکر، اسامہ ہاشمی، روح اللہ سالار سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مالیات، ٹرانسپورٹ، تشہیر، میڈیا، سوشل میڈیا اور خواتین کی شرکت سمیت مختلف کمیٹیوں کے امور طے کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں