لاہور میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ہو گئے

لاہور(روزنامہ آواز ٹائمز) لاہور میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے اندرون بھاٹی گیٹ میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش ایا ہے جہاں مکان میں آگ لگنے سے 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔تمام افراد ایک ہی خاندان کے تھے۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں چھ بجے، تین خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔ریسکیو نے آگ پر قابو پا لیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق گھر میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے گھر میں آگ لگنے سے 10 افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے واقعے پر کمشنر لاہور ڈویژن سے رپورٹ بھی طلب کر لی۔نگران وزیراعلی محسن نقوی نے گھر میں آگ لگنے کے واقعے کی جامعہ تحقیقات کا حکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں