لاہور ہائی کورٹ کے 4 ججز مدت ملازمت مکمل ہونے پر آئندہ سال 2026 میں ریٹائرڈ ہوں گے

لاہور(آوازٹائمز) لاہور ہائی کورٹ کے 4 ججز مدت ملازمت مکمل ہونے پر آئندہ سال 2026 میں ریٹائرڈ ہوں گے۔جسٹس شجاعت علی خان،جسٹس اسجد جاوید گھرال،جسٹس مسعود عابد نقوی،جسٹس شاہد کریم ریٹائر ہونے والوں میں شامل ہیں۔لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس شجاعت علی خان 22 اپریل 2026 کو ریٹائرڈ ہوں گے، جسٹس سجاعت علی خان 27 مارچ 2012 کو لاہور ہائی کورٹ کے جج تعینات ہوئے، اس وقت سنیارٹی لسٹ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔جسٹس اسجد جاوید گھرال 29 اپریل 2026 کو ریٹائرڈ ہوں گے، جسٹس اسجد جاوید گھڑال 26 نومبر 2016 کو لاہور ہائی کورٹ کے جج تعینات ہوئے، اور اس وقت سنیارٹی لسٹ میں 13 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ جسٹس مسعود عابد نقوی چار جولائی 2026 کو ریٹائرڈ ہوں گے، جسٹس مسعود عابد نقوی 7 جولائی 2014 کو جج لاہور ہائی کورٹ تعینات ہوئے، اور اس وقت سنیارٹی لسٹ میں ان کا ساتواں نمبر ہے‘جسٹس شاہد کریم کی ریٹائرمنٹ 19 اگست 2026 کو ہوگی، جسٹس شاہد کریم 7 نومبر 2014 کو لاہور ہائی کورٹ کے جج تعینات ہوئے، اس وقت ججز کی سنیارٹی لسٹ میں 8 ویں نمبر پر ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں