لورالائی (آوازٹائمز) مسلم باغ سے سنجاوی جانے والی ویگو گاڑی گزشتہ روز کلی نگانگ کے مقام پر الٹنے کے نتیجے میں معصوم بچی سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے ایک زخمی اور چل بسی جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہو گئی دریں اثنا ایم این اے سردار یعقوب خان ناصر۔ایم پی اے لورالائی حاجی محمد خان طور اتمانخیل۔ڈسٹرکٹ چیرمین اصغر خان اتمانخیل۔چیرمین میونسپل کمیٹی طاہر ناصر نے اپنے الگ الگ بیان میں اس خونی حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حاجی عبد الباقی سرگڑہ۔اختر شاہ سرگڑہ۔اور حادثے میں جاں بحق ہونے والے مولوی صاحب کی لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کہ کہ اللہ پاک انکی شہادتیں قبول فرمائے اور انکو جنت الفردوس میں اعلی مقام دے انہوں نے لورالائی کی عوام اور ضلعی انتظامیہ۔پولیس فورس۔لیویز فورس۔ہسپتال انتظامیہ ڈاکٹرز۔پیرق میڈیکل اسٹاف کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا






