لورالائی(آوازٹائمز)گزشتہ شب کلی نیو باور میں سوتیلے بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنی سوتیلی ماں مسماہ اور ان کے ساتھ موجود ایک غیر مرد کو گھر کے اندر قتل کر دیا۔خاتون کا تعلق نیو باوراور مرد کاتعلق کلی زنگیوال لورالائی سے بتایا جاتا ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی لورالائی ملک محمد اصغر عثمان کی سربراہی میں ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر ہمایوں ناصر، اور پولیس فورس فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچ گئی۔ پولیس اور سی آئی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم دلبر خان ولد اسماعیل ساکن نیو باور کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا جن سے ابتدئی تفتیش جاری ہے اور پولیس کی ٹیمیں مزید شواہد اکٹھے کر رہی ہیں۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کے تمام پہلوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے، اور ملزم کے خلاف قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی






