لورالائی(آوازٹائمز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے کلی شران علی زئی، لورالائی میں کارروائی کرتے ہوئے 273 کلوگرام ہیروئن برآمد کی۔ ہیروئن جھاڑیوں میں چھپائی گئی تھی۔این ایف حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی علاقے میں منشیات اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے لیے بڑا دھچکا ہے۔ برآمد شدہ منشیات این ایف کی تحویل میں ہے اور ملوث افراد کی نشاندہی اور گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔این ایف نے اس موقع پر عوام کو یقین دلایا کہ منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف آپریشنز جاری رہیں گے تاکہ عوام کی حفاظت اور منشیات کے خلاف سخت اقدامات یقینی بنائے جا سکیں






