لورالائی اور ملحقہ علاقوں میں 3.4 شدت کا زلزلہ، جھٹکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس

لورالائی (آوازٹائمز)لورالائی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں جمعے کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز لورالائی سے 23 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ انتظامیہ نے شہریوں کو افواہوں سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں