لورالائی میں منشیات فروشوں اور غیر قانونی فصل اگانے والوں کے خلاف کریک ڈان

کوئٹہ(آوازٹائمز)ایس ایس پی لورالائی ملک محمد اصغر عثمان نے پولیس تھانہ شہید محمد اشرف ترین سٹی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں منشیات کا ناسور فروخت کرنے والوں اور غیر قانونی منشیات اگانے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ 19 نومبر سے جاری کریک ڈان کے دوران 11 منشیات فروش گرفتار کیے گئے، جن سے مجموعی طور پر 10 کلو چرس برآمد کی گئی اور کنٹرول آف نارکوٹکس کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔ اس کے علاوہ 630 بوتل شراب برآمد ہونے پر دو افراد کے خلاف علیحدہ مقدمات درج کیے گئے۔ کارروائی میں 3 پسٹل اور ایک مشین گن بھی برآمد کی گئی جبکہ دو گاڑیاں ضبط کی گئیں۔ایس ایس پی نے بتایا کہ یکم نومبر سے 22 نومبر تک منشیات زدہ فصل کے خلاف آپریشن میں 12 ایکڑ بھنگ اور 17 ایکڑ تاریاک کی فصل تلف کی گئی، اور تقریبا 100 شمسی سولر پلیٹس ضبط کی گئیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ منشیات کے خاتمے کے لیے پولیس کا ساتھ دیں اور معتبرین و سیاسی نمائندگان بھی اپنا کردار ادا کریں۔ ایس ایس پی نے ہوائی فائرنگ سے گریز کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔ایس ایس پی نے کہا کہ لورالائی شہر میں ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات زیر غور ہیں اور تمام زمیندار و زمین مالکان واضح طور پر جان لیں کہ منشیات فروشوں اور غیر قانونی فصل اگانے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں ہوگی، ایسے ملزمان کو فورا فورتھ شیڈول میں شامل کیا جائے گا۔پریس کانفرنس کے دوران ڈی ایس پی لیگل سردار نصراللہ خان حمزازئی، ایس ڈی پی او کریم مندوخیل، ایس ایچ او تھانہ شہید محمد اشرف ترین سٹی انسپکٹر ہمایوں ناصر، ایس ایچ او تھانہ صادق علی سب انسپکٹر محمد اکرم حمزازئی اور ایڈیشنل ایس ایچ او سب انسپکٹر محمد خان باتوزئی بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں