لیہ: چوبارہ میں احتجاج کے دوران خواتین پیرا فورس اہلکاروں پر برس پڑیں، اہلکار گاڑیوں میں بیٹھ کر روانہ ہو گئے

لیہ( ڈیلی آوازٹائمز) تھانہ چوبارہ کے علاقے میں احتجاج کے دوران اس وقت صورتحال کشیدہ ہو گئی جب مشتعل خواتین نے پیرا فورس اہلکاروں کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق خواتین کے شدید ردعمل کے بعد پیرا فورس اہلکار اپنی گاڑیوں میں سوار ہو کر وہاں سے روانہ ہو گئے۔لیہ کے علاقے چوبارہ میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر ہونے والے احتجاج کے دوران خواتین کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور پیرا فورس اہلکاروں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ عینی شاہدین کے مطابق احتجاج کے دوران خواتین نے اہلکاروں کے گرد جمع ہو کر اپنا شدید ردعمل ظاہر کیا، جس کے باعث موقع پر کشیدگی پیدا ہو گئی۔ صورتحال مزید بگڑنے کے خدشے کے پیش نظر پیرا فورس اہلکار اپنی سرکاری گاڑیوں میں سوار ہو کر موقع سے روانہ ہو گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی برقرار رہی، جبکہ انتظامیہ نے صورتحال پر نظر رکھنا شروع کر دی ہے۔تاحال احتجاج کی وجوہات اور واقعے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ یا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔ تاہم مقامی ذرائع کے مطابق واقعے کی مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں اور حالات کو معمول پر رکھنے کے لیے متعلقہ ادارے متحرک ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں