اسلام آباد(آوازٹائمز)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے صدر چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی کی اپوزیشن لیڈر تقرری جمہوری عمل کے لیے خوش آئند پیش رفت ثابت ہوگی۔چوہدری پرویز الہی نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے پر محمود خان اچکزئی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔گفتگو کے دوران پی ٹی آئی صدر کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی ایک سینیئر اور باوقار پارلیمانی رہنما ہیں۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیاکہ ان کی قیادت میں اپوزیشن ایوان میں مضبوط، مثبت اور تعمیری کردار ادا کرے گی۔واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے محمود اچکزئی کی بحیثیت اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔عمر ایوب کی نااہلی کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان نے محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد کیا تھا، تاہم اسپیکر کا مقف تھا کہ جب تک معاملہ عدالت میں ہے قائد حزب اختلاف کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جا سکتا۔بعد ازاں عمر ایوب کی جانب سے پٹیشن واپس لیے جانے پر اسپیکر ایاز صادق نے محمود اچکزئی کی قائد حزب اختلاف تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا






