مدرسے کے طالب علم پر تشددکرتے استادکی ویڈیو وائرل، پولیس نے گرفتارکرلیا

لاہور(روزنامہ آواز ٹائمز)لاہور کے علاقے سمن آباد میں مدرسے کے طالب علم پر تشدد کرنے والے استاد (قاری)کو گرفتار کر لیا گیا۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر مدرسے میں بچے پر تشدد کرتے قاری کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، ویڈیو میں قاری کو بچے کو ہاتھ حتی کہ پیروں سے بھی تشدد کرتے دیکھا گیا۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایس پی اقبال ٹان عثمان ٹیپو نے ایکشن لیا اور تشدد کے ملزم قاری آصف قادری کوگرفتار کرلیا۔ایس پی عثمان ٹیپو کے مطابق ملزم نے دوران تدریس اپنے شاگردکو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں