ملکی محصولات میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر20 فیصداضافہ

اسلام آباد(روزنامہ آواز ٹائمز)ملکی محصولات میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر20 فیصد نموریکارڈکیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کی طرف سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2023 میں مجموعی ملکی محصولات کاحجم 9.634 ٹریلین روپے ریکارڈکیاگیا جومالی سال 2022 کے مقابلہ میں 20 فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2022 میں مجموعی ملکی محصولات کاحجم8.035 ٹریلین روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں مجموعی ملکی محصولات کاحجم2.695 ٹریلین روپے ریکارڈکیاگیا جومالی سال 2022 کی اسی مدت کے مقابلہ میں 25 فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2022 کی آخری سہ ماہی میں مجموعی ملکی محصولات کاحجم2.161 ٹریلین روپے تھا۔اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ایف بی آر کی محصولات کاحجم 7.169 ٹریلین روپے تھا جومالی سال 2022 کے مقابلہ میں 17 فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2022 میں ایف بی آر کی محصولات کامجموعی حجم 6.143 ٹریلین روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔ گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں ایف بی آرکی محصولات کاحجم 2.013 ٹریلین روپے رہا جومالی سال 2022 کی اسی مدت کے 1.759 ٹریلین روپے کے مقابلہ میں 14 فیصدزیادہ ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق نان ٹیکس ریونیومیں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر42 فیصدکی نموریکارڈکی گئی، مالی سال 2023 میں نان ٹیکس ریونیوکی مدمیں 1.815 ٹریلین روپے کی محصولات حاصل کی گئیں جومالی سال 2022 کے 1.280 ٹریلین روپے کے مقابلہ میں 42 فیصدزیادہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں