ملک میں گرمی کی شدید لہر میں بجلی کا بحران برقرار

اسلام آباد (روزنامہ آواز ٹائمز)ملک میں گرمی کی شدید لہر میں بجلی کا بحران برقرار، ملک میں آج بجلی کا شارٹ فال سات ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا،بجلی کی مجموعی پیداوار بیس ہزار میگا واٹ ہے، بجلی کی طلب ستائیس ہزار میگا واٹ ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں گرمی کی شدید لہر میں بجلی کا بحران برقرار،ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار میگا واٹ ہے،ملک بھر میں بجلی کی طلب 27 ہزار میگا واٹ ہے۔ ذرائع کے مطابق طلب اور رسد میں فرق کے باعث لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے تک ہے،شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 سے 8 گھنٹے تک ہے۔ پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 سے 12 گھنٹے تک ہے،پانی سے بجلی کی پیداوار 5ہزار 9 سو میگا واٹ ہے۔ پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق پرائیویٹ بجلی گھروں سے 10 ہزار 6 سو بجلی پیدا ہو رہی ہے،تھرمل سے 13 سو میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے،ونڈ سولر اور نیو کلیئر پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار 22 سو میگا واٹ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں