ملک کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ، قوم کو جنرل عاصم منیر کی قیادت پر فخر ہے، حاجی نورمحمد خان دمڑ

کوئٹہ(آوازٹائمز)صوبائی وزیر خوراک وچیئرمین فوڈ اتھارٹی بلوچستان حاجی نورمحمد خان دمڑ کی چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدہ پر تعیناتی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی خوش آئند ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے، بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نہایت جراتمندانہ فیصلے کیے، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کمان میں پاک افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، قوم کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جرات و بہادری پر فخر ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا، چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کی قیادت میں بری، بحری اور فضائی افواج کے مابین ہم آہنگی مزید بہتر ہوگی، پاکستان کی مسلح افواج نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، چیف آف ڈیفنس فورسز کی قیادت میں مسلح افواج نے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے مثر کارروائیاں کیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی ملک کے لیے نیک شگون ثابت ہوگی، صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ کا ائیر چیف ظہیر بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع پر انہیں بھی مبارکباد۔ ظہیر بابر سدھو کی سربراہی میں پاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا دنداں شکن جواب دیا، دنیا پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی معترف ہے، صوبائی وزیرخوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ کا سربراہ پاک فضائیہ ظہیر بابر سدھو کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں