موسی خیل(آوازٹائمز)موسی خیل ڈب بینی علاقے میں پھیلی جنگلاتی آگ کو ضلعی انتظامیہ اور فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کی مشترکہ اور فوری کارروائی کے ذریعے مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی بروقت اور مثر کارروائی نے آگ کے مزید پھیلنے اور بڑے جنگل کو نقصان پہنچنے سے بچا لیا۔آگ کے قابو پانے کے بعد پی ڈی ایم اے ریسکیو فورس، جوموسی خیل روانہ تھی، کو ہدایات کے مطابق واپس پی ڈی ایم اے ہیڈکوارٹر بلا لیا گیا۔ پی ڈی ایم اے بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل جہانزیب خان غوری زئی نے ضلعی انتظامیہ، فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ اور پی ڈی ایم اے ریسکیو فورس کی بروقت تیاری اور ہم آہنگ کارروائی کو سراہا۔ صورتحال اب بھی نگرانی میں رکھی گئی ہے اور تمام متعلقہ محکمے کسی بھی ممکنہ خطرے کے لیے چوکس ہیں






