لاہور(آوازٹائمز) ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹروے ایم–4 ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب مسافر بس میں آگ بھڑک اٹھی تاہم موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی کے باعث بڑا حادثہ ٹل گیا۔ترجمان نے بتایا کہ نجی کمپنی کی بس نمبر FDS-18-21 فیصل آباد سے ڈیرہ غازی خان جارہی تھی کہ اچانک بائیں پچھلا پہیہ جام ہونے سے بس میں آگ لگ گئی۔ موٹروے پولیس کے اہلکاروں نے فوری طور پر آگ کی نشاندہی کی اور تمام 44 مسافروں سمیت عملے کو بحفاظت نکال لیا۔سید عمران احمد کے مطابق بس کا تقریباً آدھا حصہ جل گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ بجھانے کے بعد موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا






