مچھ کے قریب سوئی سدرن گیس کی ہائی پریشر ٹرانسمیشن لائن کی مرمت مکمل، گیس کی ترسیل بحال کردی

مچھ (آوازٹائمز)مچھ میں ہفتے کی صبح سوئی سدرن گیس کمپنی کی ہائی پریشر ٹرانسمیشن لائن میں پیدا ہونے والے شگاف کا مرمتی کام مکمل ہو گیا ہے، جس کے بعد علاقے میں گیس کی ترسیل معمول کے مطابق بحال ہو گئی ہے۔کمپنی کے تکنیکی عملے نے 18 انچ قطر کی QPCEP پایپ لائن کی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے لیے دن رات مسلسل کام کیا اور شگاف کو کامیابی سے مرمت کر لیا۔ ذرائع کے مطابق مرمت کے بعد علاقے کے صارفین کو بلا تعطل گیس فراہمی ممکن ہو گئی ہے، اور عوام کو پیش آنے والی مشکلات ختم ہو گئی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں